بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ سماعت تک بچیاں ٹریس نہ ہوئیں تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی ہوگی، جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سپریم کورٹ میں کراچی سے باپ کے ہاتھوں اغوا شدہ دو بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرانی رپورٹ میں ہی الفاظ کا ہیر پھیر کرکے دوبارہ جمع کرائی گئی۔

پیشرفت رپورٹ میں تحقیقات کے حوالے سے کوئی ٹھوس مواد نہیں۔بریدنگ سپیس چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی دلچسپی ہوتی تو پانچ سال سے ماں دھکے نہ کھا رہی ہوتی آج کی دور میں کسی کو تلاش کرنا کونسا مشکل کام ہے۔پانچ سال گزر گئے ایک شخص قانون سے بھاگا ہوا ہے۔کیا ملزم آصف بلوچ کو اسکے موبائل اور بنک ٹرانزیکشنز کے ذریعے ٹریس کیا؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا پانچ سال سے ملزم کی مالی امداد کون کر رہا ہے؟

بریدنگ سپیس ایس ایس پی سائوتھ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے رابطے میں رہنے والوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔کراچی میں ایک جگہ چھاپہ مارا تو پولیس کیخلاف ہی کارروائی ہوگئی۔جے آئی ٹی سربراہ کا تعلق آئی بی سے ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ممکن ہے ملزم نے شناختی کارڈ تبدیل کروا لیا ہو، جسٹس سجاد علی شاہ بولے کیا سندھ حکومت نادرا سے خود معلومات نہیں لے سکتی؟ عدالت نے مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔