کراچی: سندھ پریمیئر لیگ کے دوسرے ہی دن امپائرنگ سمیت دیگر معاملات پر سوال اٹھنے لگے۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی غازیز کے بیٹر محمد اخلاق کو غلط ایل بی ڈبلیو دیا گیا، لیگ سائیڈ پر جانے والی گیند پر میرپور خاص کے بولر ثمین گل نے اپیل بھی نہیں کی لیکن امپائر نے انگلی اٹھا کر آؤٹ قرار دے دیا، واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ لیگ کے افتتاحی روز ایک ٹیم کی کٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا،اسی لیگ کی انتظامیہ کے تحت منعقدہ کے پی ایل میں بعض کھلاڑی مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔
What is happening in Sindh Premier League? 🤯
The bowler didn't even appeal and it was clearly sliding down leg, but the umpire gave the batter out 🤦🏽♂️🤦🏽♂️ pic.twitter.com/IXmiY51DZo
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 26, 2024








