لاہور(ممتازنیوز )پاکستان کے نامور گلوکارراحت فتح علی خان کے ذاتی ملازم پربدترین تشدد کی فوٹیج منظرعام پرآگئی ۔
تفصیلات کے مطابق موسیقی کی زبان میں بات کرنے والے گلوکارراحت فتح علی خان ایک نئے روپ میں سامنے آئےہیں، جس میں وہ اپنےذاتی ملازم کوجوتوں اورتھپڑ سے تشدد کانشانہ بناتے رہے۔
منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان شور مچا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے، اور ساتھ ہی گھریلوملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔
ویڈویو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہا۔
Famous singer Rahat Fateh Ali khan beating his servent for bottle of Alcohol pic.twitter.com/9DZwYxgPmV
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) January 27, 2024









