ویسٹ انڈیز کے لیے ڈبلیو کرنے والے شمر جوزف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ونڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شمر جوزف نے برسبین میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 8 سے کامیابی دلائی۔
ایک سیشن میں 6 وکٹیں اور مجموعی طور پر میچ 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے والے شمر جوزف گزشتہ روز مچل اسٹارک کی تیز رفتار گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
216 کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 پر ڈھیر ہوگئی اور فاسٹ فاؤلر نے ویسٹ انڈیز کو 1997 کے بعد ٹیسٹ میں پہلی جیت دلادی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ڈیکلیئر کردی تھی جب کہ ان کی ٹیم اس وقت مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 311 کے مجموعی اسکور سے پیچھے تھی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کی تاریخ فتح کے ساتھ اب سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز گیند لگنے کی وجہ سے شمر جوزف کو اسکین کے لیے ہسپتال بھی بھیجا گیا تھا، انہوں نے کھیل کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی جیت کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے لگاتار دو گیندوں پر 42 ر نز بنانے والے کیمرون گرین اور اہم بلے باز ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاندار کارکردگی دکھانے پر شمر جوزف کو میچ اور میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔









