گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوٹ لدھا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 2مسافر وین کو کچل ڈالا،حادثے میں 12افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ 8شدید زخمی ہیں، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
نجی ٹی ویکے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے یکے بعد دیگرے 2مسافر وینوں کو کچل ڈالا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9افراد کا تعلق گوجرانولہ کے علاقے گرجاکھ سے ہے ، ریسکیو کے مطابق جاںبحق ہونے والے افراد سرگودھا درگاہ پر حاضری کے بعد واپس آ رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ،تمام زخمی اور لاشیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔









