اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان سے مدینہ منورہ جانے والی پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن کے جہاز کو دوران پرواز فنی خرابی پیش آگئی جس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 9715 کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی ، کنٹرول ٹاور کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا، طیارے کے موسمی ریڈارمیں فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیاجبکہ طیارے کی فنی خرابی دور ہوتے ہی اسے دوبارہ روانہ کردیا جائےگا۔









