اسلام آباد: گیلپ پاکستان کے سروے میں 53 فیصد پاکستانی سردیوں کے شیدائی نکلے۔
گیلپ پاکستان نےعوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت سردیوں کی شیدائی ہے۔
سروے میں 53 فیصد پاکستانیوں نے گرمیوں سے زیادہ سردیوں کو ترجیح دی۔
35فیصد پاکستانیوں نے گرمی کو پسندیدہ موسم قرار دیا۔
سردی کی چھٹیاں بھی پاکستانیوں کی اکثریت نے گھر پر گزاریں، 72 فیصد نے بچوں کو لے کر کہیں گھومنے نہ جانے کا بتایا جبکہ 16 فیصد نے اس سال سردیوں میں تفریحی مقامات کا رخ کیا۔








