بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی بھائی کے انتقال پر چیئرمین پیمرا سے تعزیت

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے ان بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے اُن کے دفتر آئے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے محمد سلیم بیگ کے بڑے بھائی ظفر بیگ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ چیئرمین پیمرا کے بھائی ظفر بیگ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا،مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کیلئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پُر نہیں کیا جا سکتا،اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم ظفر بیگ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔