بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق شرح سود آئندہ 2 ماہ کیلئے برقرار رہے گی۔

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید کہا کہ بیرونی اکاؤنٹ میں کافی بہتری آئی ہے۔ جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے زیادہ رہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہیں، اس دوران6.2ارب ڈالر کےغیر ملکی قرضے بھی ادا کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی 3 ماہ میں جاری کھاتے کا خسارہ 8 ارب 800 ملین ڈالر رہا ۔ جاری کھاتہ کنٹرول میں ہے۔ جاری کھاتہ کا خسارہ 0.5 سے 1.5 فیصد جی ڈی پی کے برابر رہے گا۔