بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عابدشیر علی 18 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی کی ذمہ داری ملنے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اپنے اوپر مقدمات کی وجہ سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیراور شریف خاند ان کے قریبی رشتہ دار لند ن میں مقیم اور بیوی کی وفات پر نہ آنے والے عابد شیر علی اب 18 مئی کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی نے بھی پاکستان واپسی کا پروگرام بنالیا ، اور مبینہ طور پر انہوں نے 18 مئی کے لئے جہاز کی سیٹ بھی بک کروالیا۔ رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی کو معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی کا عہدہ دیا جانے کا امکا ن ہے۔