بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرفتار صنم جاوید این اے 119 سے آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار

زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے بعد گزشتہ روز ایک اور کیس میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید لاہور کے حلقے این اے 119 سے آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کی تصدیق ان کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں 119 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق نے دستبردار ہونے پر صنم جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

گرفتار صنم جاوید این اے 119 سے آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔