بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تین تلوارہنگامہ آرائی کیس،عدالت نے 74امیدواروں کی گرفتاری روک دی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں تین تلوار پرہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پی ٹی آئی کے نامزد 74 امیدواروں کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

تین تلوارپرہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی کےامیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں عدالت نے آفتاب جہانگیر، راجااظہر،عبدالرحمان، سعیدآفریدی،مسرورسیال،عزیرغوری، فیصل علی،ارسلان خالد سمیت دیگرکی ضمانت منظورکرلی۔

عدالت نےسیف باری سمیت74رہنماؤں کو6روزمیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونےکاحکم دیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کاموقع ہےانتخابات کےبعد کی تاریخ دی جائے۔

عدالت نےوکلا کی استدعا مسترد کرتے ہوئےملزمان کولمبی تاریخ دینے سے معذرت کرلی۔

کراچی پولیس نےملزمان کے خلاف فرئیرتھانےمیں مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کوگرفتارکرنا شروع کردیا،سندھ ہائی کورٹ کے باہرسےپی ٹی آئی کے4 کارکنوں کوگرفتارکرلیا گیا ۔

پی ٹی آئی کارکنوں نےحفاظتی ضمانت کیلئےسندھ ہائی کورٹ سےرجوع کیا تھا،پولیس کے مطابق جن افراد کوضمانت نہیں ملی انہیں گرفتارکیا جارہا ہے۔