بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی ویزوں کے اجرا میں اہم پیشرفت

 

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی ویزوں کے اجرا میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت نے مجموعی طور پر 60 سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
پاکستان نے مجموعی طور پر 35 بھارتی سفارتکاروں کو جبکہ بھارت نے 25 پاکستانی سفارتکاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
پاکستان،بھارت نے جونیئر سفارت کاروں و انتظامی اہل کاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
اس کےعلاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھی ویزہ جاری کیا گیا ہے۔