بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کی ڈیرہ اللہ یار میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت،زخمیوں سے اظہار ہمدردی

لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریفنے ڈیرہ اللہ یار میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے تین زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گرد عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں،عوام کے جان و مال اور ووٹ کے حق پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے،دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، پاکستان میں امن واپس لائیں گے، انشاللہ،شہباز شریف نےامن وامان کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے سیاسی کارکنوں کے جذبے اور حوصلے کو بھی سلام پیش کیا۔