بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول نے کابینہ میں بیٹھ کر کبھی مہنگائی کا گلہ نہیں کیا،مجھے انکل کہہ کربلاتے تھے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہاہے کہ  دوسری سیاسی جماعت کے قائدین جیل میں ہونے سے ہمیں خوشی نہیں ، بلاول نے کابینہ میں بیٹھ کر کبھی مہنگائی کا گلہ نہیں کیا،مجھے انکل ڈار کہہ کربلاتے تھے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہاکہ  دوسری سیاسی جماعت کے قائدین جیل میں ہونے سے ہمیں خوشی نہیں ، قانون پرعمل درآمد سب کے ساتھ ایک جیساہوناچاہئے،کوئی ذاتی یا سیاسی انتقام نہیں ہوناچاہئے، ہم نے مختلف ادوار میں مختلف قوانین دیکھے ہیں۔پیپلزپارٹی کی تنقید سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی تین بار اقتدار میں رہی،اس وقت کے معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے ،پیپلزپارٹی کے دور فروری 2013 میں پیشن گوئی تھی کہ پاکستان دیفالٹ کرجائے گا، 2103 میں جب حکومت دی تھی تو حالات ریکارڈ پر ہیں،2013 سے 2018 تک ہماری کارکردگی بھی ریکارڈ پر ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ بلاول بھٹو قوم کو بتائیں کہ وہ کون سی وزارتیں ختم کریں گے، کابینہ میں بیٹھ کر انہوں نے کبھی مہنگائی کا گلہ نہیں کیا،مجھے انکل ڈار کہہ کربلاتے تھے ،پی پی کے ساتھ اچھی نیت کے ساتھ کام کیا، ہم نے میثاق جمہوریت پر عمل کیا،18 ویں ترمیم کی۔انہوں نے کہاکہ معاشی سطح پر پاکستان کے خلاف ایک بڑی پلاننگ تھی،اللہ نے بچایا۔ن لیگ کے منشورسے متعلق انہوں نے کہاکہ  خالی دعوے نہیں کئے ،عوام غیرحقیقی نعروں میں نہ پھنیسن،تین سو یونٹ تک مفت بجلی دیں گے،جس کے لئے گیارہ ،بارہ ارب چاہئیں،جو ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ محمدزبیرنے نجکاری سے متعلق غلط بیانی کی ،وہ چیئرمین پرائیوٹائزیشن تھے، اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں،میں کچھ کہوں گا تو مصیب میں پڑ جائیں گے۔