بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیلئے درخواست پر حکومتوں سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کے لیے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے زمان خان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکلاء نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عام الیکشن کے موقع پر پی ٹی آئی امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے، الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

استدعا کی گئی کہ عدالت امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکے، عدالت امیدواروں کو اس الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔