پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین اور سابق کپتان بابر اعظم نے مداحوں کے لیے وقت نکالتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے ہیں۔
بابر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں پوچھا ، ’یا آپ بھی لائیو ایکس سپیس کیلئے اُتنے ہی پُرجوش ہیں جتنا کہ میں؟‘
کرکٹر کی جانب سے بتایا گئاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کریں گے ، بس سوال بھیجتے رہیں اور ساتھ رہیں ۔
مداحوں کی جانب سے بھی اس ’پیشکش‘ کا بھرپور فائیدہ اٹھاتے ہوئے دلچسپ سوالات کی بھرمار کردی گئی۔
Are you as excited as I am for the live Twitter Space? I'll be answering questions already submitted using #AskBabar. Send your questions and tune in. I will answer as many questions as possible. 💬✨🙌
— Babar Azam (@babarazam258) January 31, 2024
ایک مداح نے بابر اعظم سے ، ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں‘ ، سابق کپتان نے بالکل بھی مایوس نہ کرتے ہوئے ’حل‘ بتادیا۔ انہوں نے برجستہ جواب لکھا، ’ڈاکٹر کے پاس۔‘
ایک پرستار نے بابر اعظم سے ان کی چمکتی جلد کاراز اور ’اسکن کیئر‘ کے معمولات کے بارے میں پوچھا ۔
جواب میں بابر نے کا کہنا تھا کہ وہوقت پر سوتے ہیں ، بس اور کچھ نہیں۔ اللہ کا شکرت ہے کہ انہیں اتنی خوبصورتی ملی ہے۔
اس دوران ساتھی کرکٹر محمد رضوان نے بھی انٹری دیتے ہوئے پوچھا، ’شادی کب ہو رہی ہے؟‘
بابر کی جانب سے کہا گیا، ’مرشد میں آپ کو اکیلے میں بتاؤں گا‘۔ دونوں کی جانب سے قہقہوں کے تبادلے کے بعد رضوان نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ روزنہ پوچھتی رہتی ہیں کہ بابر کی شادی کب ہوگی۔
بابر اعظم کا مختلف سوالات کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مثبت پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے منفی باتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ غلطہی ہو تو قریبی ساتھیوں اور مینٹورز سے مشورہ لیتے ہیں۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے۔









