جیکب آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، سیاست کو دشمنی بنانے کا نقصان پاکستان اٹھا رہا ہے،حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔
جیکب آباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی مذہب کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پی پی کو کامیاب کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شکارپور سے 100فیصد ووٹ چاہئیں، مجھےاکثریت ملی تومسائل کا حل کرنا آسان ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے، ہم سب مل کر مہنگائی، غربت کا مقابلہ کریں گے، عوام کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالوں گا۔
جلسے سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگ علاج کروانے سندھ آتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔








