بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے ساتھی طلبہ کی مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

 

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طلبہ نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ملزمان نے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ طالبہ سے زیادتی میں ملوث دونوں دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔