بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری برادران کایو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جدید ترقی میں ان کا بڑا اہم کردار تھا، یو اے ای ایک عظیم فرمانروا سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے درجات بلند فرمائے۔۔