بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان کو اکثر اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ نہیں دکھاتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر عرفان پٹھان نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کر کے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔
Infinite roles mastered by one soul – mood booster, comedian, troublemaker, and the constant companion, friend, and mother of my children. In this beautiful journey, I cherish you as my wife. Happy 8th my love ❤️ pic.twitter.com/qAUW8ndFAJ
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 3, 2024
واضح رہے کہ ماضی میں عرفان پٹھان پر کافی مرتبہ تصاویر میں اہلیہ کا چہرہ چھپانے پر تنقید کی گئی تھی۔









