لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین کا نیا سیاسی ٹرینڈ ، مریم نواز شریف کی حمایت میں این اے119 میں خواتین نے موٹر سائیکل ریلی نکالی، خواتین بائیکرز نے گلے میں مسلم لیگ کے مفلر پہن رکھے تھے خواتین بائیکرز کے “مریم،مریم” کے نعرے خواتین کارکنان نے مریم نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔ خواتین بائیکرز نے لاہور کی مختلف سڑکوں، بازاروں اور محلوں کا چکر لگایا ۔واضح ہے کہ مریم نواز شریف این اے 119 لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں








