بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پی کے 70 سے آزاد امیدوار نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

نبیل آفریدی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ علاقہ شاکس میں الیکشن مہم میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق نبیل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کو کئی گولیاں لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔