بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان پیدل اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان کی پیدل اسلام آباد آمد کا ذکر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بچوں کے ہمراہ عمران خان سے ملنے کے لیے تشریف لاتا ہے اور اس کے بچے بھی عمران خان سے مل کر بہت خوش ہیں۔ذاکر نامی شخص کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کے وقت حکومت کے خلاف نعرے لگاتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد ابوبکر خان مروت سے بھی ملاقات کی تھی، یہ بچہ لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ابوبکر سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا تھا۔