مردان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا چوروں کا ٹولہ سن لے ملکی مستقبل کے فیصلے تم نہیں عوام کریں گے، حقیقی آزادی کا وقت آگیا، سیاست نہیں کر رہا، انقلاب کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، قوم بھرپور ساتھ دے۔مردان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، مردان آنے کا ایک مقصد ہے، آپ سب کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں ایک انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں شرکت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی میری عمر سے کم ہے وہ نوجوان ہے، پاکستان کی تمام ماؤں، بہنوں، بچوں کو دعوت دینے آیا ہوں، تحریک پاکستان کی جدوجہد میں خواتین، بچے، بزرگ سب شامل تھے، حقیقی آزادی کے لیے مردان والوں میرے ساتھ شامل ہوں گے، چوروں کے ٹولے کو پیغام دے رہا ہوں، سزا یافتہ، ڈاکو، مفرور، بزدل، ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے سن لے، ڈاکو نے نہیں پاکستان کی عوام فیصلہ کرے گی قیادت کون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانو یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، امریکا کے پٹھو،غلاموں سے ملک کو آزاد کرنا ہے، ڈاکوؤں کا ٹولہ، تھری اسٹوجز، زرداری بڑی بیماری سے ملک کو آزاد کرنا ہے، ڈیزل نے پیسہ بنانے والی وزارت پکڑ لی ہے، اگر آپ نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو پھرعوام کا سمندر سب کو بہا کر لے جائے گا، امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری نوکر نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لو کہتا ہے اگر عمران خان کو نہ ہٹایا تو بہت نقصان ہوگا، ڈونلڈ لو کہتا ہے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، ڈونلڈ لو تم ہو کون پاکستان کو معاف کرنے والے؟۔
الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو پھرعوام کا سمندرسب کو بہا لے جائے گا، عمران خان








