اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق یو اے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان جمعے کو انتقال کرگئے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امورنے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری و نجی اداروں اور سکولوں میں 3 روز تک تعطیل رہے گی۔
یو اے ای کے صدر کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان








