اسلام آباد(ممتازنیوز) پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے ممکنہ جیت کے بعد چھوڑی جانے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ۔بلاول بھٹو تین نشستوں پر الیکشن لڑرہے ہیں جن میں سے ایک این اے 127 لاہور کا حلقہ ہے جب کہ وہ سندھ سے دوحلقوں این اے 194 لاڑکانہ اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوارہیں،سندھ کے دونوں حلقوں پر جیت کی صورت میں ان کی طرف سے ایک نشست پر آصفہ بھٹو کو الیکشن لڑایاجائے گا۔
پیپلز پارٹی کا آصفہ کو سندھ سے ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ








