بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں پولنگ سامان کی ترسیل تاحال نامکمل، سندھ میں کوئی آر او تبدیل نہیں ہوا، صوبائی الیکشن کمشنر

کراچی: الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پی ایس کا کوئی آر او نہیں بدلا ہے، من گھڑت خبروں سے گریز کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں پولنگ اسٹاف آیا ہوا ہے، یہاں پولیس کے اہلکار موجود ہیں، جس سینٹر سے ہم نکلیں ہیں وہاں تو تقسیم شروع ہوگئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کچھ تاخیر ہوجاتی ہے اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں، تاہم، میٹریل یا اسٹاف کی وجہ سے کوٸی تاخیر نہیں ہورہی، اسٹاف 4 یا 5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ جائے گا۔

شریف اللہ نے کہا کہ  مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے آپ لوگ بھی میڈیا پر چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو سیکورٹی کا زیادہ پتہ ہے وہ آپس میں رابطے میں ہیں، کون سے ایریا میں کیا ڈپلوٸمنٹ کرنی ہے وہ بہتر جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل میٹریل، پولنگ سامان کی تقسیم یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، 100 فیصد یقین ہے کہ نتاٸج میں کوٸی تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کنیکٹیویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتائج آئیں گے، پریزائیڈنگ کو آکر میٹریل بھی دینا ہے فارم 45 بھی دینا ہے۔

کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا، انتخابی عملہ اب بھی ڈس پیچ سینٹرز پر سامان حاصل کرنے کیلئے موجود ہے۔

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ سامان کی ترسیل کا کام تاخیر سے شروع ہوا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 5 بجے تک انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کا کہا تھا۔