بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرسچن کمیونٹی کا مذہبی عبادتگاہ کیلئے مختص گراؤنڈ تحریک انصاف کو جلسہ کیلئے دینے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرسچن کمیونٹی نے مذہبی عبادتگاہ کیلئے مختص گراؤنڈ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دینے سے انکارکردیا ۔پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان کے عہدیدار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سی ٹی اے بوائز ہائی سکول پریسبیٹیرین چرچ آف یو ایس اے کی پراپرٹی ہے، جوپریسبیٹیرین بورڈآف ایجوکیشن کے سپرد ہے، تاکہ تعلیم کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر سالانہ ہمارا ایک پروگرام ہوتاہے،اس کے علاوہ یہ کیمپس کسی اور مقصد کےلئے استعمال ہوتا ہےاور نہ ہم ہونے دیں گے،جو ہی ہمیں پتہ چلا کہ پی ٹی آئی وہاں پر جلسہ منعقد کروارہی ہے ہم نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو جلسہ روکنے کی درخواست دی، اورمختلف اور فورمز پرآواز بلند کی ، حکومت پاکستان، صوبائی اور مقامی حکومت ہماری مدد کرے، انہوںنے مزید کہا کہ مسیحی برادری جو اس وقت پریشان ہے میں ان کو حوصلہ دونگا، وطن عزیز پاکستان ہمیشہ سربلند اور سرفرا زرہے اور تعلیمی بور ڈ اسی طرح تعلیم کے لئے کام جاری رکھے۔