بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں شہرت رکھنے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کرنے والی ماہرہ خان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم حمل کی خبر کا اعلان کب کریں گے۔

ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبر بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے جبکہ ابھی تک اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کریم نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔