بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کر کے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

مزید پڑھیں:

محسن نقوی کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔