بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، اب 10 کلو بیگ فروخت ہوگا

پنجاب (Punjab)میں آٹے(flour) کی فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت بند کرکے مارکیٹ میں صرف 10 کلو کے بیگ فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے صوبے کی سرحدوں پر کڑی نگرانی کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں گندم کی بوائی کے مقررہ اہداف پورے کرنے اور سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی دارالحکومت ریاض سے خطرہ ٹل گیا، دو ڈرون حملوں کو اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا

انہوں نے فیصلہ کیا کہ نمبردار، گھوڑی پال اسکیم اور ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم کے تحت آنے والی تمام اراضی پر گندم ہی کاشت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان المبارک کے دوران پھلوں کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں منڈی مارٹ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، جبکہ گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرحدی نگرانی مزید سخت کرنے پر زور دیا۔