پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی سپورٹ میں بیانات سامنے آ گئے۔
سلیمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کی ساتھ ہی بیٹے نے والد کا ایک بیان بھی شئیر کیا جس میں والد کا کہنا تھا کہ اپنے خواب کے لیے سمجھوتہ کریں، لیکن اپنے خواب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔
https://twitter.com/Sulaimankhan_96/status/1757006255892136053?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1757006255892136053%7Ctwgr%5Ede732bc598ac84d413e80ec6eff894e4c908c23e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30370531
دوسری جانب قاسم خان کی جانب سے بھی والد کی تصویر اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی بیٹے کا کہنا تھا کہ ”وہ آ رہے ہیں“۔
He's coming back soon !!!!!!#ImranKhanPTI pic.twitter.com/IHigxHhoCv
— Kasim Khan (@Kassimkhan_1999) February 12, 2024
واضح رہے عمران خان کے بیٹے ان دنوں لندن میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2024 میں والد عمران خان کو خوب سپورٹ کرتے دکھائی دیے ہیں۔
الیکشن سے ایک دن قبل قاسم نے ایک تصویر بھی شئیر کی تھی، جس میں وہ اور سلیمان پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔









