بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کادو وزرائے اعظم کی نااہلی سے متعلق فیصلوں پرتبصرے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک تقریب میں دو وزرائے اعظم کی نااہلی اور آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عدالتی فیصلوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلے پبلک پراپرٹی ہیں،ہر کوئی ان فیصلوں کو پڑھ سکتا ہے ،میں اس فیصلوں سے متعلق کو ئی وضاحت نہیں کروں گا۔ایک تقریب کے دوران سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ ضیاالحق اور پرویزمشرف کے بعد اگر کسی نے بغیر وردی کے دووزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضاگیلانی کو گھر بھیجاتو وہ آپ ہیں ،کیا آپ  سمجھتے ہیں کہ آپ کے اس اقدام سے پارلیمنٹ کو کمزورہوئی،پھر آپ نے آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے نوٹس لیا لیکن بعد میں ایسا لگا کہ آپ کے ہاتھ کانپ رہے ہیںاور آپ نے ایساراستہ دکھایا کہ ملک میں توسیع کا ایک مستقل گرد پڑگیا جس میں آپ کا کردار ہے تو کیا ان فیصلوں پر آپ کو افسوس ہے؟جس پرسابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ یہ سوال میری طرف سے سنے گئے کیسز سے متعلق ہیں اور میں ان کے فیصلوں کی وضاحت نہیں کرنا چاہتا،فیصلے پبلک پراپرٹی ہیں ہر کوئی پڑ سکتا ہے،پھر اگر کسی کو منطق اچھی لگتی ہے تو اچھا سمجھے بری لگتی ہے تو براسمجھے۔