اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج سے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے 82 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے، برنیٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری








