بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پائیکو کی تیسری جنرل اسمبلی کانفرنس کل سے شروع،سپیکرپرویز اشرف باکو روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی اسمبلی برائے اقتصادی تعاون تنظیم (پائیکو) کی تیسری جنرل اسمبلی کانفرنس میں کل آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہو گی جس میں شرکت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف باکو روانہ ہوگئے۔کانفرنس کی میزبانی آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر محترمہ غفاروا کریں گی۔کانفرنس میں پاکستان، تاجکستان، ترکی، ازبکستان، ایران، قازقستان اور کرغزستان شرکت کریں گے۔ پارلیمانی اسمبلی برائے اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کے ممالک کے مابین روابط کے فروغ کی ضرورت کو زیر بحث لایا جائے گا، کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کر رہے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اس موقع پر کانفرنس میں شریک وفود کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے، کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے پارلیمانی وفد میں راجہ پرویز اشرف، راؤ محمد اجمل خان، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، انجینئر صابر حسین قائم خانی، محترمہ شیزہ فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر صوبیہ اسلم سومرو، محترمہ جویریہ ظفر ہیر، محترمہ وجیہ اکرم اور سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین شامل ہیں۔