بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی خبر کی تردید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی جانب سے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی خبر کی تردیدکردی،
سینیٹرپروفیسر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا کہ ان سے متعلق سینیٹ نشست چھوڑنے سے متعلق شائع خبر میں کوئی صداقت نہیں۔بطور رکن ایوان بالا وہ اپنے فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔
سینیٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن سینیٹر پروفیسر ڈاکٹرمہرتاج روغانی نے ان سے منصوب ایک اخبار میں شائع شدہ خبر جس میں انکی جانب سے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی بات کی گئی ہے کی تردید کرتے ہوئے اسے حقیقت کے برعکس قرار دیاہے۔
سینیٹر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے مذکورہ شائع شدہ خبر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بلکل صداقت نہیں اور ان سے متعلق اس خبر کی اشاعت پر انھیں بہت دکھ ہوا کیونکہ یہ انکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام اس پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ وہ سینٹ کی ممبر ہیں اور بطور رکن ایوان بالا اپنے فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔