اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت کراچی الیکٹرک کے مختلف امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی، متعلقہ اعلی حکام اور کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے شرکت کی ۔ کراچی الیکٹرک کے وفد کا وزیر اعظم اور انکی ٹیم کا کراچی الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش باقی ماندہ مسائل کا بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے،نگران حکومت نے اپنی قلیل مدت میں ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کیلئے بڑے دیرینہ مسائل حل کئے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہی،حکومت نے اس بنیادی اصول پر عمل پیرا ہو کر مثبت نتائج حاصل کئے۔نگران حکومت آخری دن تک ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز نیشنل ٹرامیشن و ڈسٹریبیوشن کمپنی (NTDC) اور کراچی الیکٹرک (K.E) کے مابین انٹرکنیکشن معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا،
کراچی الیکٹرک کے سی ای او نے حکومت کی جانب سے کمپنی کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل پر نگران وزیرِ اعظم اور حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ باقی ماندہ مسائل کا بھی جلد حل کر کرکے حکومت کراچی کے رہایشوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
اجلاس کو کراچی الیکٹرک کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نیپرا اور کراچی الیکٹرک ترجیحی بنیادوں ہر مل کر ان مسائل کا حل تلاش کریں اور اس سلسلے میں جلداز جلد رپورٹ پیش کریں۔
حکومت کراچی کے رہایشوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، نگران وزیراعظم








