بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزخٹک اور نورالحق قادری کاسرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ختم ہونےکے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔
پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع میں شفٹ نہیں ہوسکے۔ سابق وزیرنورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ہے۔پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نورالحق قادری مکان نمبر 31 ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کابینہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 10 اپریل کو تحلیل کردی گئی تھی۔