اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماراناثنااللہ نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران فوج غیرجانبدارتھی،عدم اعتماد واپس لینے کی صورت میں الیکشن کی پیشکش پر غورکیاتوفضل الرحمان نے کہاکہ
خداکی قسم یہ یہودی ایجنٹ ہے، ملک تباہ کردے گااس کی بات پر اعتبار نہیں کرناچاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے دوران فوج غیرجانبدارتھی،اسی لئے بانی پی ٹی آئی نے یہ نعرہ لگایاتھا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے،جنرل باجوہ نے ہم سے کہاتھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جائے تو بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کرکروا دیں گے، اس پیش کش پر سیاسی جماعتو ں نے غور کیا تو مولانا فضل الرحمان نے اس کے خلاف زبردست دلائل دیئے ،خداکی قسم یہ کہاکہ بانی پی ٹی آئی یہودی ایجنٹ ہے یہ ملک تباہ کردے گااس کی بات پر اعتبار نہیں کرناچاہئے انہوں نے کہاکہ سابق پی ڈی ایم حکومت کے سولہ ماہ میں جومہنگائی ہوئی اس سے ہمیں سیاسی نقصا ن ہوا۔پی ٹی آئی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پرانہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں یہ لوگ جیتے ہیں تو وہاں الیکشن ٹھیک ہوا ہے،جہاں ہارے ہیں توکہتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے،اگرالیکشن ٹھیک نہیں ہوئے تو مستعفی ہوکرنئے الیکشن کامطالبہ کریں۔
عدم اعتمادپرفوج غیرجانبدارتھی،الیکشن کی پیشکش پرمولانانے کہا یہودی ایجنٹ کی بات پر اعتبارنہیں کرناچاہئے،راناثناااللہ








