اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر راولپنڈی ملک ریاض کے پرانے فرنٹ مین نکلے۔ملک ریاض پاکستانی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر حدپارکرنےکیلئےتیار ہے۔ لیاقت علی چٹھہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سیکڑوں فائلز ہیں ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے اصل مالک میاں اسلم اقبال ہیں،پریس کانفرنس سے پہلے میاں اسلم اقبال اورکمشنر راولپنڈی کی خفیہ ملاقات بھی ہوئی ،نیوز کانفرنس سے پہلے میاں اسلم اقبال اورکمشنر راولپنڈی کی اسلام آباد میں خفیہ ملاقات بھی ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض نے 190ملین پائونڈ سکینڈل سے بچنے کےلئے لیاقت چٹھہ کو استعمال کیا،ملک ریاض انتخابات کو سبوتاژ کرنے کےلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،کمشنر راولپنڈی 12مارچ کو ریٹائرہورہے ہیں ،کمشنر راولپنڈی ایک بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون کےساتھ مل کر بزنس کرتے ہیں ۔
ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل سے بچنے کیلئے کمشنر راولپنڈی کو استعمال کیا








