کراچی(نیوزڈیسک)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھاکہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اور اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپیل کی کہ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کیلئے سب ایک ہو جاؤ۔
عام آدمی ہر روز کی ایک نہی کہانی سے تنگ آگیا ہے اُسکا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں ۔پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اب یہ وطن اب مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ خدارا ااپنی آنے والی نسلوں…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 17, 2024
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور ن لیگ، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔









