بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاق میں حکومت بنائیں گے ، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت بنائیں گے ، شہبازشریف موجودہ پوزیشن میں بہترین ہینڈل کر سکتے ہیں،حکومت سازی سے دستبراری کا عمل مشکل ہوگا،ایسی بات نہیں کہ نوازشریف کو وزیراعظم بننے کےلئے کسی نے مائنس کیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج سے زیادہ 2018کے الیکشن نتائج میں تاخیر ہورہی تھی ،2018کے الیکشن میں مجھے بھی تاخیر سے نتیجہ ملا تھا،میں نے کہا تھا کہ سفید کاغذ مل رہے ہیں ہم نے کیا الیکشن لڑنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سفید کاغذوں پر جنرل باجوہ کو کال نہیں کی واٹس ایپ کیا تھا،جنرل باجوہ نے تسلی بخش، غیر تسلی بخش قسم کا جواب دیا۔