بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے: ملک احمد خان

لاہور(نیوزڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں نے کوئی سبق نہیں سیکھا، بیرون ملک سے پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے ، یہ اسی سازش کی ایک کڑی ہے جو ہم پہلے دیکھتے آ رہے ہیں، ملک دشمن مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

انہوں نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان کی کیفیت بنائی ہوئی ہے، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہمیں آتا ہے، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن یا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔