راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہیڈکورٹرز بہاولپورکور کا دورہ کیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئ۔ آرمی چیف نے مرمتی کی تنصیبات اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ ریسورس سنٹر کا بھی دورہ کیا۔افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔اس سے پہلے کور ہیڈکوارٹرزپہنچنے پر کمانڈر بہاولپورکور لیفٹیننت جنرل خالد ضیانے آرمی چیف کا استقبال کیا۔








