بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قتل کی سازش کا رونا رو کر عمران نیازی سستی شہرت چاہتا ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ ملک میں نفرت، فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔
حسن مرتضیٰ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عمرانی فتنہ ملک میں نفرت، فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے، یہ اپنے بچوں کو لندن میں رکھ کے پاکستانی نسل کا بیڑہ غرق کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے قتل کی سازش کا رونا رو کر عمران نیازی سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے، بنی گالہ کے مداری کا سیالکوٹ سرکس بھی جہلم چہلم کی طرح ناکام رہا، توشہ خانے کا چور ہر جلسے میں بوٹ چاٹنے کی پیشکش کرتا ہے۔