اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اپنے قتل کی سازش کے بیان کو نیا شوشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس سازش کے ثبوت ہیں تو پیش کریں،انکوائری کروائی جاسکتی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے نیاشوشہ چھوڑا ہے، ان کااپنے قتل کی سازش کا ڈرامہ نیا شوشہ ہے یقین ہے کہ عمران خان کا نیا بیان بھی فراڈ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کے پاس سازش کے ثبوت ہیں تو پیش کریں ،انکوائری کرائی جاسکتی ہے۔
عمران خان قتل کی سازش کے ثبوت دیں،انکوائری کرائیں گے،وزیر داخلہ








