بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے،کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے،الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے

پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی،صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔