بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایکس سروس مینوں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،لیفٹینیٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

راولپنڈی:صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹینیٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ ہماری مایہ ناز اور پیشہ ور مسلح افواج کے ادارے اپنی بہادر سپاہ کا نہ صرف دوران سروس ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں بلکہ وزارت دفاع کے ماتحت قائم ہونے والے ادارے پاکستان آرمڈ سروس سولجرز بورڈ کی وساطت سے ، جس کی بنیاد انگریز دور میں دوسری جنگ عظیم کے بعد ۱۹۱۹ میں رکھی گئی تھی ، افواج سے سبکدوشی کے بعد بھی ایکس سروس مینوں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،پاکستان آرمڈ سروسز سولجرز بورڈ کی اس سلسلے میں کارکردگی قابل تحسین ہے۔
وہ راولپنڈی میں پاکستان آرمڈ سروسز سولجر بورڈ کے دفتر میں ایک بریفینگ کے بعداظہارخیال کررہے تھے،بریفنگ کا اہتمام ادارے کے سربراہ میجر جنرل نیئر نصیر نے کیا اور ادارے کے مقاصد اور کارکردگی سے ایکس سروس مین سوسائٹی کے ڈیلیگیشن کو آگاہ کیا جنرل عبدالقیوم نے ادارے کی کارکردگی خصوصاً پنشنروں، بیواؤں اور شہدا کے لواحقین کے لیئے کی گئی خدمات کو سراہا ۔
جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان بننے سے اب تک بیس ہزار فوجی اپنی جانیں ملک کی حفاظت کیلئے نثار کر چکے ہیں جن میں سے دس ہزار تو صرف دہشت گردوں سے مقابلوں میں شہید ہوئے۔ ان کے لواحقین کی دیکھ بھال ہمارا قومی فریضہ ہے جس میں پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ کا ایک کلیدی کردار ہے۔