اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماراناثناللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کو ڈپریشن کا مریض قراردے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا لیاقت چٹھہ نے بیان کسی کے دباو پر دیاہو،وہ ڈپریشن کے مریض ہیں ،قریبی ذرائع سے کنفرم ہوا انہوں نے خودکشی کی سنجیدہ کوشش کی، خودکشی کی کوشش وہ کرتا ہے جس کی ذہنی کیفیت درست نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ میں لیاقت چٹھہ کو بہت پہلے سے جانتاہوں، وہ انتہائی دھیمے لہجے والے انسان ہیں۔








